You are currently viewing پی ایس ایل تھری ؛کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈئٹرز کو19 رنز سے شکست دےدی

پی ایس ایل تھری ؛کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈئٹرز کو19 رنز سے شکست دےدی

دبئی (ڈیسک) کراچی کنگز نے کو ئٹہ گلیڈیٹرزکو 19 رنز سے شکست  دےدی ، 150 رنز تعاقب میں  کوئٹہ گلیڈیٹرز کی پوری ٹیم 130 رنز بنا سکی

 

اس سے قبل کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا تھا ، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز جو ڈینلی اور خرم منظور نے کیا تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور جو ڈینلی 34 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ خرم منظور 35 رنز بنانے کے بعد 83 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

83 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد روی بوپارہ اور انگرام نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 48 رنز کی شراکت قائم کی تاہم بوپارہ 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ انگرام نے 21 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی اور 131 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان عماد وسیم اور شاہد آفریدی بھی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے، عماد وسیم نے 2 اور شاہد آفریدی نے صرف 4 رنز بنائے۔ کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا تاہم 4 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین واپس لوٹ گئے، کیون پیٹرسن بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ریلی روسو 18 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سرفراز احمد تھے جنہیں شاہد آفریدی نے ایل بی ڈبلیو کیا، 70 رنز کے مجموعی اسکور پر عمر امین 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ محمد نواز بھی 20 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیل کر محمد عامر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

محمد علی بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 10 گیندوں پر 7 رنز بنا کر ٹائمل مل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.