You are currently viewing پی ایس ایل ؛ لاہور قلندرز کی ٹیم ٹاپ فورمیں جگہ بنانےکی دوڑ میں شامل

پی ایس ایل ؛ لاہور قلندرز کی ٹیم ٹاپ فورمیں جگہ بنانےکی دوڑ میں شامل

دبئی (ڈیسک)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے  ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ  10  پوانئٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور 2 پو ائنٹس کے ساتھ لاہورقلندرز   آخری نمبر پرموجو د ہے جبکہ لاہور قلندرز  ٹاپ فور ٹیموں میں جگہ بنانے کے لئے اگرمگر کا شکار ہے

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) تھری  میں دلچسپ اور سنسنی خیز ٹاکرے جاری ہیں  ایونٹ میں  7 میچز میں سے 5 میں کامیابی اور پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوئنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ  سرفہرست ہے

پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر  ملتان سلطانز کی ٹیم ہے جو ایونٹ میں اب تک 8 میچز میں سے 4  میں کامیابی اور ایک میچز بارش کی نذر ہونےکے باعث 9 پوئنٹس کے حاصل کر نے میں کامیاب ہو سکی ہے

پی ایس ایل  کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کی رنراپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 میچز میں سے 4 میں کامیابیاں سمیٹ کر  پوائنٹس ٹیبل پر  تیسرے نمبر پر موجود ہے

پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر  موجود ٹیم کراچی کنگز  ایونٹ میں 6 میچز میں سے 3 میں کامیابی اور ایک میں میچ بارش کی نذر ہو نے کے باعث 7 پوائنٹس حاصل کر سکی ہے

دفاعی چیمپئن پشاور زلمی  ایونٹ میں کوئی خاص کارکردگی دیکھانے میں کامیاب نہ ہو سکی ہے اور  7 میچز میں سے 3 میں کامیابی اور 4 میں ناکامی  کے باعث  6 پوئنٹس کے ساتھ  پانچویں نمبر پر موجود ہے

ایونٹ میں مسلسل  6 ناکامیوں کے بعد  ملتان سلطانز کو  6 وکٹوں سے  شکست دے کر  پہلی کا میابی حاصل کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز کی ٹیم 2 پوئنٹس کے ساتھ  چھٹے نمبر پر موجود ہے پاکستان سپر لیگ کے اگلے مرحلے میں جانے کے لیے لاہور قلندرز کے پاس بہت کم لیکن امکانات موجود ہیں، لیکن یہ ٹیم اب بھی ٹورنامنٹ سے مکمل طور پر آؤٹ نہیں ہوئی ہے

اگرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو شکست دیدے، لاہور قلندرز کراچی کنگز کو ہرادے، ملتان سلطانز اسلام آباد یونائیٹڈ کو  شکست سے دوچار کرے، لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی بڑے مارجن سے شکست دیدے، پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کنگز کو ہرادے ، اسلام آباد یوئیٹڈ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا دیں، لاہور قلندرز پشاور زلمی کو شکست دیدے اور پھر اس مرحلے کے آخری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کراچی کنگز کو شکست دیدے

اس طرح اسلام آبادیونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایڑی ایٹرزکی ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے8، 8  پوائنٹس ہو جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیموں کا نیٹ رن ریٹ دیکھا جائے گا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.