You are currently viewing پی ایس ایل، ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل، ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

لاہور (ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پھر بھی پہلے بولنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔
واضح رہے کہ آج جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کھیلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم پہلا ایلیمنیٹر ہارنے والی ٹیم کے ساتھ دوسرے ایلیمنیٹر میں مدمقابل ہوگی
پھر جو ٹیم دوسرا ایلیمنیٹر جیتے گی وہ فائنل میں کوالیفائر جیتنے والی ٹیم کا سامنا کرے گی۔