You are currently viewing پی آئی اے میں 8 کاروباری گروپس نے دلچسپی ظاہر کی، عبدالعلیم

پی آئی اے میں 8 کاروباری گروپس نے دلچسپی ظاہر کی، عبدالعلیم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 8 کاروباری گروپس نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق وزیر نجکاری و سرمایہ کاری نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ادارے میں 8 کاروباری گروپس نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ 8 اداروں نے اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن جمع کرا دیں، ان اداروں نے مقررہ وقت کے اندر اپنی اہلیت کا بیان اور دلچسپی کا اظہار جمع کرایا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نجکاری کمیشن قواعد و ضوابط کے مطابق پری کوالیفیکیشن کا عمل انجام دے گا، پی آئی اے کی نجکاری کی پیشکشوں میں 17 مئی سہ پہر 4 بجے تک توسیع کی گئی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.