You are currently viewing پی آئی اے کے  کوالالمپورمیں پھنسے مسافر آج اسلام آباد پہنچیں گے

پی آئی اے کے کوالالمپورمیں پھنسے مسافر آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد(ڈیسک) پی آئی اے کی کوالالمپور پرواز والے مسافر متبادل ذریعے سے آج شام اسلام آباد پہنچیں گے۔

پاکستان ایئر لائن  کی کوالالمپور پرواز والے مسافر متبادل ذریعے سے آج شام وفاقی دارالحکومت  پہنچیں گے ۔118 مسافر براستہ دبئی پرواز نمبر ای کے 614 کے ذریعے شب 11 بجے اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ 54مسافر براستہ دوہا پرواز نمبر قیو آر 632 سے کل صبح 1 بج کر 40 منٹ پر اسلام اباد پہنچیں گے۔

ترجمان پی آئی اے  کے مطابق پی آئی اے کا زمینی عملہ دوبئی اور دوہا میں مسافروں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.