You are currently viewing پی آئی اے کی آسٹریلیا کے لئے پہلی براہ راست پرواز آسٹریلیا کی درخواست پر موخر

پی آئی اے کی آسٹریلیا کے لئے پہلی براہ راست پرواز آسٹریلیا کی درخواست پر موخر

اسلام آباد۔ (ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی آسٹریلیا کے لئے پہلی براہ راست پرواز آسٹریلیا کی درخواست پر موخر کر دی گئی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آخری وقت میں آسٹریلوی وزارت داخلہ کی جانب سے لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کی سیکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث اس پرواز کو موخر کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پہلی ڈائریکٹ پرواز آسٹریلوی سول ایوی ایشن کی اجازت سے 22 اپریل کو لاہور سے سڈنی روانہ ہونا تھی تاہم آخری وقت میں آسٹریلوی وزارت داخلہ کی جانب سے لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کی سیکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کی وزارت داخلہ کی جانب سے پی آئی اے کو پرواز موخر کرنے کی درخواست کی ہے، ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے جائزہ مکمل ہونے تک اپنی پہلی دو پروازیں موخر کررہا ہے، فیصلہ پاکستانی سیکیورٹی صورتحال اور ائیرپورٹس کے نظام کا ازسرنو جائزہ لینے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ اور پاکستانی سفارت خانہ آسٹریلوی حکام سے مکمل رابطہ میں ہے اور مکمل تعاون فراہم کررہا ہے، ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پہلی دو پروازوں کے مسافروں کو کال سینٹر کے ذریعے سے مطلع کیا جارہا ہے۔