لاہور(ڈیسک) پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔فضائی سروس کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے معطل کی گئی تھی۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق ہفتہ وار 3پروازیں چلائی جائیں گی۔پہلی پرواز پی کے 650 جمعہ کی صبح لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو ئی۔پروازوں کی بحالی پر لاہور ایئر پورٹ پر کیک کاٹا گیا۔سٹیشن منیجر علی اصغر زیدی اور پی آئی اے عملے نے پہلی پرواز میں جانے والے مسافروں کو رخصت کیا۔ابتدائی طور پر لاہور اور اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ ہفتہ وار پروازیں بروز پیر، بدھ اور جمعہ کو آپریٹ کی جائیں گی۔