کراچی (ڈیسک) سندھ کے وزیر سعید غنی نے کہا کہ حافظ نعیم کی جماعت کے لوگ سیوریج لائن بلاک کرنے میں ملوث ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے ان کا اشارہ حافظ نعیم کی جماعت کی طرف تھا لیکن مروت میں نام نہیں لیا تھا۔ صوبائی وزیر نے الزام عائد کیا کہ مختلف علاقوں میں پیپلزپارٹی کا امیج خراب کرنے کے لیے حافظ نعیم کی جماعت کے لوگوں نے سیوریج لائنیں بلاک کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بغض میں ایسے کام نہ کیے جائیں جس سے عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے کراچی والوں کو ہی ان کے مسائل کا ذمہ دار قرار دینے پر سعید غنی پر کڑی تنقید کی تھی۔