کراچی (ڈیسک) جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبد الرحیم کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور کراچی کے مئیر کا گٹھ جوڑ عوام کو ماموں بنانے کی ناکام کوشش ہے ۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے ترجمان سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کا اتحاد سپریم کورٹ سے ٹکراؤ کی جانب پہلا قدم لگتا ہے، ایسی صورتحال میں جب سندھ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام اور شہری حکومت کی مدت پوری ہونے میں ۱۲ دن باقی ہوں تو اچانک اتحاد کیسے یاد آگیا، ہمارا مطالبہ ہے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائے، اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ 12سالوں سے سندہ کی عوام کا خون چوسنے والوں کو اچانک کراچی کی عوام کیسے یاد آگئے، کراچی کی شہری حکومت نے سوائے اختیارات کا رونا رونے کے کراچی کی عوام کو بربادی کے دہانے پر لاکر کڑا کردیا ہے، مئیر کراچی تمام وقت کہتے رہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہمیں فنڈ نہیں دے رہی لیکن اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔ عوام کی آنکہوں میں مزید دھول نہیں ڈالی جاسکتی ہے، عوام باشعور ہیں، اب کسی کے دھوکے میں نہیں آئے گی، سردار عبدالرحیم نے کہا کے سندھ کے اربوں روپے لوٹنے والے ڈاکوؤں حکمرانوں کے اتحاد کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلےکے خلاف محاذ آرائی کے سوا کچھ نہیں، پانج سالوں سے روشنیوں کے شہر کو کھنڈر بنانے والوں کے اتحاد سے سندھ کے عوام کس بھلائی اور بہتری کی امید رکھ سکتے ہیں، سردار عبدالر حیم نے مزید کہا کے سندھ اور شہری حکومتیں کراچی سمیت پورے سندھ بھر میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں