You are currently viewing پیپلزپارٹی کے سینئررہنماخورشید شاہ کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پیپلزپارٹی کے سینئررہنماخورشید شاہ کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:21/09/2019 14:57
  • Reading time:1 mins read

سکھر (ڈیسک ) احتساب عدالت نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتارپاکستان پیپلزپارٹی  کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور  کر لیا

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر نیب ٹیم نے عدالت میں خورشید شاہ کے بنگلے کے حوالے سے شواہد پیش کیے اور نیب نے خورشید شاہ کے15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔وکیل خورشید شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے،خورشید شاہ کیخلاف 2014 میں بھی نیب نے انکوائری کی تھی،عدالتی حکم پرنیب نے ہی خورشیدشاہ کیخلاف کیس ختم کیا تھا۔وکیل نیب نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ خورشیدشاہ انکوائری میں تعاون نہیں کررہے،ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔ عدالت نے پی پی رہنما سے سوال کیا کہ شاہ صاحب آپ کو نیب سیل میں صحت کے حوالے سے تو کوئی مسئلہ نہیں؟ جس کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں کھانا گھر سے لانے دیا جائے۔ جس پر عدالت نے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں یکم اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے خورشید شاہ کو فیملی سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئےطبی سہولیات سمیت کھانا گھرسے منگوانےکی بھی اجازت دے دی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.