You are currently viewing پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے لیٹر کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے لیٹر کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی بجٹ کے بعد 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 9 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا حتمی قیمت کا اندازہ 13 اور 14 جون کی عالمی قیمت کے تحت کرے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.