You are currently viewing پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد (ڈیسک) یکم جون سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔
آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ تخمینے کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5 روپے کمی کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی قدر کے سبب قیمتوں کو برقرار رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔