You are currently viewing پیشی پر پولیس کی اتنی نفری لگا دی جیسے میں جیمز بانڈ ہوں، فواد چوہدری

پیشی پر پولیس کی اتنی نفری لگا دی جیسے میں جیمز بانڈ ہوں، فواد چوہدری

لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے میری عدالت میں پیشی پر پولیس کی اتنی نفری لگا دی کہ جیسے میں کوئی جیمز بانڈ ہوں۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا میری پیشی پر پولیس ایسی لگائی ہے کہ جیسے میں کوئی جیمز بانڈ ہوں، جس طرح گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا، مجھے یہ فون کرتے میں خود ہی آجاتا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا میں تو کہتا ہوں کہ 22 کروڑ عوام پر مقدمات بنا دیں، مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہوگی، پولیس بتائے مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا، کہا جا رہا ہے میں نے بغاوت کی، میں سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، مجھے عزت و احترام کے ساتھ ٹریٹ کیا جائے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7