لیما (ڈیسک)پیرو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 5فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پیرو کے مسلح دستوں کی مشترکہ کمان (سی سی ایف ایف اے اے) نےایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب غیر قانونی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف ایک خفیہ مہم کے تحت ہیلی کاپٹر کے ذریعے 12 جوانوں کولے جایا جارہا تھا۔سی سی ایف ایف اے اے نے اہلکاروں کی موت پر گہرے رنج اور ان کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔حادثے میں مارے گئے پانچ جوانوں کے نام جاری کرنا ابھی باقی ہے۔