You are currently viewing پیرس اولمپکس، جیولن تھرور ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا

پیرس اولمپکس، جیولن تھرور ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا

پیرس (نیوز ڈیسک) پاکستان کے جیولن تھرور ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 86.59 میٹر کی بیسٹ تھرو کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل راؤنڈ 8 اگست کو ہوگا۔
منگل کو ہونے والے جیولن تھرو کوالیفکیشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کے لیے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی تاہم انہوں نے پہلی باری میں ہی 86.59 میٹر کی تھرو کر کے کوالیفائی کرلیا۔
ارشد ندیم اب 8 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں حصہ لیں گے، یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے تھے۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ اور میڈل جیتنے کی اُمید ارشد ندیم ہیں۔
دریں اثناء گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ارشد ندیم کو جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے ارشد ندیم 8 اگست کو سونے کا تمغہ جیت کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دیں گے۔