You are currently viewing پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 25جولائی تک ملتوی

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 25جولائی تک ملتوی

لاہور (ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 25جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہان کو شہادت کے لئے طلب کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے کیس کی سماعت کی۔ سوموار کے روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے کیس کی سماعت پچیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہان کو شہادتیں قلمبند کروانے کے لیے طلب کر لیا۔احتساب عدالت کے روبرو پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس کیس میں اب تک 38گواہان اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔