You are currently viewing پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن: 657رنز بنا کر انگلینڈ کے تمام کھلاڑی آئوٹ

پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن: 657رنز بنا کر انگلینڈ کے تمام کھلاڑی آئوٹ

راولپنڈی (ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے سے پہلے انگلینڈ نے 657 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آئوٹ ہو گئے۔
کپتان بین اسٹوکس نے 41رنز بنائے۔ لیام لیونگ اسٹون صرف 9رنز بنا سکے، ہیری بروک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ان کا انفرادی اسکور 153رہا۔ ول جیکس 30اور اولی روبن سن 37رنز بنا سکے۔
جیک لیچ کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسرے دن کل 151رنز بنا سکی جب کہ اس نے 26اوورز کا کھیل کھیلا۔
پاکستانی بولرز زاہد محمود نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو پویلن کا راستہ دکھایا، نسیم شاہ نے 3 جب کہ محمد علی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رئوف نے ایک کھلاڑی کو شکار کیا۔