کراچی (نیوز ڈیسک) پہلی کراچی پورٹ ٹرسٹ کراچی اوپن چیس چیمپئن شپ شروع ہوگئی، جس میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں شطرنج کے پلئیرز نے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ذہانت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
قبل ازیں ایونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، آرگنائزرز کے مطابق چیمپئن شپ سے بہترین کھلاڑی مستقبل میں انٹرنیشنل ایونٹ کا حصہ بنیں گے۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر کے 200 پلئیر شامل ہیں، ایونٹ کا فائنل 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔