کراچی(ڈیسک) پاکستان کی ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی قدر 197 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے81 پیسے اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی انٹر بینک قیمت 196.99 کی سطح پر پہنچ گئی۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.50 روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی نئی قیمت 198 روپے کی نئی بلند سطح تک پہنچ گئی۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 194 روپے 18 پیسے تھی۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہونے، سیاسی غیر یقینی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب اور رسد میں توازن کا کا بگاڑ اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ جیسے عوامل ڈالر کی قدر میں بڑھوتری کا باعث بنے ہوئے ہیں۔