ابوظہبی (ڈیسک):ابوظہبی میں کھیلے جا رہےپہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
ابوظہبی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹو ئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان سرفراز احمد ،احمد شہزاد ،فخر زمان ،بابر اعظم ،محمد حفیظ ،شعیب ملک،عماد وسیم ،شاداب خان ،فہیم اشرف ،حسن علی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں