You are currently viewing پہلا ٹیسٹ : انگلینڈ کے اوپنرز کی سینچریاں ، 3 کھلاڑی پویلین پہنچ گئے

پہلا ٹیسٹ : انگلینڈ کے اوپنرز کی سینچریاں ، 3 کھلاڑی پویلین پہنچ گئے

راولپنڈی (ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کےپہلے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اب سے کچھ دیر پہلے تک 332 رنز بنائے اور اس کے تین کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔
انگلینڈ نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے دونوں اوپنرز نے علیحدہ علیحدہ سینچری اسکور کی۔
زاہد محمود نے 36ویں اوور میں بین ڈکٹ کو 107رنز پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ کر دیا۔
اس کے بعد حارث رئوف نے انگلینڈ کے دوسرے اوپنر یک کرولی کو 122رنز پر بولڈ کر کے پویلن کی راہ دکھلائی۔
تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی جوروٹ تھے جو 46 ویں اوور میں زاہد محمود کا نشانہ بنے۔ وہ 23 رنز بنا سکے اور ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے۔