You are currently viewing پہلا ٹیسٹ : انگلینڈ کیخلاف دونوں اوپنرز نے سنچریاں داغ دیں

پہلا ٹیسٹ : انگلینڈ کیخلاف دونوں اوپنرز نے سنچریاں داغ دیں

راولپنڈی (ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے، دونوں پاکستانی اوپنرز بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں داغ دیں۔

پاکستان ٹیم کی پہلی وکٹ 225 کے مجموعی اسکور پر گری جب عبداللہ شفیق آئوٹ ہوئے، انھوں نے 114رنز بنائے۔ ول جیکس نے انھیں آئوٹ کیا۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 245کے مجموعی اسکور پر گری جب امام الحق 121 رنز پر آئوٹ ہو گئے۔ وہ لیچ کی گیند پر رابن سن کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلن پہنچ گئے۔ پاکستانی دونوں اوپنرز نے پاکستانی ٹیم کو مضبوط آغاز مہیا کیا ، اننگز کا بقیہ کھیل ابھی جاری ہے۔
گزشتہ روز انگلش ٹیم نے 506رنز چار کھلاڑیوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تھا اور 26 اوررز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 151رنز کا اضافہ کیا تھا۔ انگلش کپتان 41رنز بنا سکے تھے، لیام لیونگ 9 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ہیری بروکنے 153رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ول جیکس 30، اورلی روبن سن 37اور جیک لیچ 6رنز ہی بنا سکے تھے۔
پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3، محمد علی نے 2 اور حارث رئوف نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور جارحانہ آغاز کے ساتھ شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 506رنز اسکور کیے تھے۔ دونوں اوپنرز نے 233رنز بنائے ، بین ڈکٹ 107، اور زیک کرولی 122رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے تھے۔ اولی پوپ نے بھی بہترین 108رنز بنائے، جوروٹ صرف 23رنز ہی بنا سکے تھے۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 پاکستانی کھلاڑی سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود ڈیبیو کررہے ہیں ۔
پاکستانی کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد، محمود شامل ہیں جبکہ انگلینڈ ٹیم کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے۔