You are currently viewing پہلا ون ڈے؛ پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کے 125 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹ

پہلا ون ڈے؛ پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کے 125 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹ

کراچی (ڈیسک) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آج پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی۔
اب سے کچھ دیر قبل تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 125رنز بنا لیے۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلے اوور کی آخری گیند پر ڈیون کانوے کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا، اوپنر فن ایلن 29رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، لیگ اسپنر اسامہ میر نے کیوی کپتان کین ولیمسن کو بولڈ کر کے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی، کین ولیمسن 26رنز بنا سکے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم میں لیگ اسپنر اسامہ میر نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا ہے، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے اسامہ میر کو ون ڈے کیپ پیش کی جبکہ مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
نائب کپتان بنائے جانے والے شان مسعود نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم میں شامل نہیں، کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے شان مسعود کو میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔
ہنری شپلی نیوزی لینڈ کے لیے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کررہے ہیں، میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
پاکستان کی ٹیم میں امام الحق،فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)،محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حارث سہیل،سلمان علی آغا،محمد نواز،اسامہ میر،محمد وسیم، حارث رئوف اورنسیم شاہ شامل ہیں
مہمان ٹیم نیوزی لینڈمیں فن ایلن،ڈیون کونوے، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل،ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس،مائیکل بریسویل،مچل سینٹنر،ہنری شپلی، ٹم سائوتھی اور لوکی فرگوسن شامل ہیں۔