فیصل آباد (ڈیسک)ملک بھرمیں پہاڑوں کا عالمی دن کل 11دسمبر بروز ہفتہ کو منایا جائے گا۔
اس موقع پر مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں، این جی اوز وغیرہ کے زیر اہتمام واکس، خصوصی سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائے گاجس سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات خطاب کریں گی۔ اس موقع پر پہاڑوں کی اہمیت و افادیت سمیت دیگر متعلقہ امور پر اظہار خیال کیا جائے گا۔ انٹر نیشنل مانٹینز ڈے کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا۔