You are currently viewing پھولوں کی مہک جیسی خوشبو مچھر کو انسان کی طرف راغب کرتی ہے، تحقیق

پھولوں کی مہک جیسی خوشبو مچھر کو انسان کی طرف راغب کرتی ہے، تحقیق

امریکا (ڈیسک) پھولوں کی مہک یا اس سے ملتی جلتی مصنوعی خوشبو مچھر کو انسان کی جانب راغب کرتی ہے۔
ورجینا کی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق تیز خوشبو دار کیمیائی اجزا پر مشتمل اشیاء کی وجہ سے مچھر انسانوں کے قریب آ کر خون چوسنا شروع کر دیتے ہیں۔
ماہرین نے اندازہ لگایا کہ جب مچھروں کو ان کی غذا یعنی انسانوں کا خون میسر نہیں ہوتا تو وہ عام طور پر پودوں پر لگے پھولوں کا رس چوس کر اپنی غذائی ضرورت پورا کرتے ہیں۔
اسی فطرت پر عمل کرتے ہوئے جب کوئی خوشبو دار چیز ان کے قریب ہوتی ہے تو وہ اسے پھل یا پھول سمجھتے ہوئے اس کی طرف راغب ہوتے ہیں اور اپنی بھوک مٹانے کی کوشش میں اس کا رس چوستے ہیں۔
ماہرین نے تجربے کے لیے مختلف اقسام کی خوشبوئوں کو استعمال کیا ، زیاہ تر خوشبوئوں کی طرف مچھروں کی بڑی تعداد راغب ہوئی البتہ کوکونٹ آئل کی خوشبو سے مچھردور ہی رہے۔
سائنسدان اب اس با ت کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ناریل کے تیل کی خوشبو مچھروں کو دور رکھنے میں کیوں معاون ثابت ہو رہی ہے۔