پڈعیدن (نیوز ڈیسک) ضلع نوشہرو فیروزہ کے علاقے پڈعیدن میں مضر کھانا کھانے سے 1 بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پڈعیدن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 1 بچہ جاں بحق جبکہ 12 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں محراب پور اسپتال لایا گیا۔