لاہور (ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار ، نغمہ نگار، اداکارپاکستان شو بز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے آرٹس فرحان سعید نے قوم کو ڈانٹ پلا دی۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر انھوں نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانیو! تم 500روپے لیٹر پٹرول بھی ڈلوا لو گے‘۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’جو قوم اپنے حق کے لئے کھڑی نہیں ہوتی ، وہ اس سب اور اس سے بھی بدتر سلوک کی حق دار ہے‘۔
یا درہے کہ گزشتہ رات حکومت نے پٹرول کی تمام مصنوعات پر بڑا اضافہ کر دیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 22روپے اضافہ کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کیا گیا۔ دوسری جانب جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافہ کر کے 17سے 18فیصد کر دیا گیا ہے جب کہ منی بجٹ پیش کر دیا گیا ہے جس کے بعد مہنگائی میں اضافے سے غریب کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔
