You are currently viewing پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹر تیل بہہ نکلا

پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹر تیل بہہ نکلا

کراچی (ڈیسک) کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث اس میں موجود ہزاروں لیٹر پٹرول بہہ نکلا۔
اطلاعات کے مطابق اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر دونوں محفوظ رہے البتہ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریب ترین پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور فائر ٹینڈر بھی طلب کر لیا تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور فرار ہو چکا ہے البتہ اسے جلد تلاش کر لیا جائے گا۔