You are currently viewing پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31 جنوری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31 جنوری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 جنوری سے 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔
اتوار کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا۔
پٹرول کی قیمت 214 روپے80 پیسے، ڈیزل کی قیمت 227 روپے 80 پیسے پر برقرار رہے گی۔
مٹی کے تیل کی قیمت اس وقت 171 روپے83 پیسے ہے، اس میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 169 روپے ہے وہ بھی آئندہ 15 دن کیلئے برقرار رہے گی۔