فیصل آباد(ڈیسک) فیصل آباد میں پولیس کی بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل اور رکشہ سے ٹکراتی ہوئی دوکان میں جا گھسی جس کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گلبرگ کے علاقہ نڑ والہ چوک جناح کالونی بی سی ٹاور کے قریب پولیس کی بس بے قابو ہوکر موٹر سائیکل اور رکشہ سے ٹکراتی ہوئی قریبی دکان میں جاگھسی جس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان طیب ولدغلام مصطفی ساکن غلام محمد آبادفیصل آبادموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور بس ڈرائیورو نعش کو تحویل میں لے لیا۔پویس نے متوفی کے چچا کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت ڈرائیور محمد طاہر اور کانسٹیبل شفیق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔دریں اثناآر پی او فیصل آباد عمران محمود نے علاقہ تھانہ گلبرگ میں پولیس موبائل سے ایکسیڈنٹ کے نتیجہ میں شہری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آبادڈاکٹر عابد خان سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔