You are currently viewing پولیس سیکیورٹی واپس لیے جانے پر عمران خان کے خدشات میں اضافہ

پولیس سیکیورٹی واپس لیے جانے پر عمران خان کے خدشات میں اضافہ

لاہور (ڈیسک) سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی پولیس سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
لاہور پولیس کی جانب سے پولیس سیکیورٹی ہٹانے کے بعد پی ٹی آئی سربراہ کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
نئی صورت حال کے بعد عمران خان کی نجی سیکیورٹی انتظامیہ نے اقدامات کیے ہیں، عمران خان کی رہائش گاہ کے گیٹ نمبر 1پر کنٹینر لگائے گئے ہیں۔
داخلے کی صورت میں لوگوں کی تلاشی کا عمل سخت کر دیا گیا ہے، جب کہ زمان پارک لاہور کے باہر سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد ہمہ وقت موجود ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری بھی عدالت میں عمران خان پر حملے کی سازش کے امکانات کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں عدالت حاضری کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف پر حملے کی سو فیصد اطلاعات موجود تھیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.