You are currently viewing پورا پاکستان سن لے عمران خان پانچ سال نہیں نکالے گا ، آصف علی زرداری

پورا پاکستان سن لے عمران خان پانچ سال نہیں نکالے گا ، آصف علی زرداری

بدین (ڈیسک) سابق صدر و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  آصف علی زرداری کا کہناہے کہ  پورا پاکستان سن لے  کہ عمران خا ن پانچ سال  نہیں نکالے گا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

بدین کے علاقے راہوکی میں تقریب سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام بہت با شعور ہیں، وہ اپنا حق سمجھتےہیں، آپ کے الیکشن کو کوئی نہیں مانتا، ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی لیکن ہرغریب آدمی حکومت کو ہاتھ اٹھا کر بددعا دیتا ہے۔ ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے، زمین ختم ہوگئیں اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر بھی لے لیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ اتنا دیوارسے مت لگاؤ کہ عوام ہاتھ سے نکل جائے، یہ لوگ نا تو عوام سے آئیں ہیں اور نا ہی ان کا عوام میں جانے کا ارادہ ہے عمران خان 5 سال نکال لے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈالراوپر جارہا ہےاورآپ کو علم ہی نہیں، ان سب کا مقابلہ ہم اکیلے ہی کرلیں گے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.