You are currently viewing پنکچ ادھاس کی موت کی وجہ سے انوپ جلوٹا نے پردہ اٹھادیا

پنکچ ادھاس کی موت کی وجہ سے انوپ جلوٹا نے پردہ اٹھادیا

ممبئی (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز وفات پانے والے بھارتی غزل گائیک پنکچ ادھاس کی آخری رسومات جاری ہیں جبکہ ان کی موت کی وجہ بھی سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف غزل گائیک پنکچ ادھاس کی موت لبلبے کے کینسر کے باعث ہوئی۔
پنکچ ادھاس میں چند ماہ قبل لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
آنجہانی گائیک کے قریبی دوست اور گلوکار انوپ جلوٹا نے کی وفات کی اصل وجہ سے پردہ ہٹاتے ہوئے بتایا کہ ”کینسر کے مریضوں کی مدد کرنے والا خود کینسر کے باعث چل بسا“۔
انہوں نے بتایا کہ پنکج ادھاس کی موت لبلبے کے کینسر کے سبب ہوئی جس کی تشخیص تقریباً 6 ماہ قبل ہوئی تھی تاہم گزشتہ 2 یا 3 ماہ سے ان کی طبعیت زیادہ خراب تھی۔
یاد رہے کہ پنکچ ادھاس کی آخری رسومات ممبئی میں جاری ہیں، جس میں ان کے اہل خانہ کے علاوہ بالی ووڈ کی معروف شخصیات بھی شریک ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7