You are currently viewing پنڈی جلسہ: عمران خان حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں، انتظامیہ

پنڈی جلسہ: عمران خان حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں، انتظامیہ

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے میں ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو عمران خان کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے۔
پولیس کی جانب سے تحریری مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں تحریک انصاف کی قیادت پر زور دیا گیا ہے کہ گزشتہ روایت کے برعکس عمران خان کی سیکیورٹی پر خاص توجہ دی جائے۔
بلٹ پروف جیکٹ لازمی پہنائی جائے۔ روسٹرم کو بھی بلٹ پروف بنایا جائے۔ عمران خان کسی بھی عوامی جگہ پر گاڑی نہ روکیں، نہ ہی سن روف سے باہر نکلیں۔
وی آئی پی موومنٹ کے تحت سیکیورٹی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ کسی بھی موقع پر عوام سے ملاقات سے گریز کیا جائے۔ ڈرون کیمرہ کو استعمال نہ کیا جائے۔
خواتین کے لیے علیحدہ سے بیٹھنے کا بندوبست کیا جائے۔ جلسے میں تمام شرکا چیکنگ کے بعد داخل ہوں۔
اسٹیج پر نقل و حرکت پر خاص نظر رکھی جائے۔ نامزد لوگوں کے علاوہ کوئی بھی شخص اسٹیج پر نہ جانے دیا جائے۔