You are currently viewing پنجاب کی نگراں کابینہ کے 8 وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے

پنجاب کی نگراں کابینہ کے 8 وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے

لاہور (ڈیسک) پنجاب کی نگراں کابینہ کے 8 وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔
نگران صوبائی حکومت نے وزرا کو قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بلال افضل کو کمیونی کیشن اینڈ ورکس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔ ایس ایم تنویر انرجی، انڈسٹری اینڈ کامرس، ڈاکٹر جاوید اکرم اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔ اس کے علاوہ ابراہیم مراد لوکل گورنمنٹ، ڈاکٹرجمال ناصرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، اظفر علی محکمہ اوقاف، زکوٰۃ و عشر اور منصور قادر محکمہ ہائر ایجوکیشن اینڈ اسکولز کے وزیر ہوں گے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7