You are currently viewing پنجاب کابینہ 2 روز میں حلف اٹھائے گی، 15 وزرا شامل کیے جائیں گے

پنجاب کابینہ 2 روز میں حلف اٹھائے گی، 15 وزرا شامل کیے جائیں گے

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کابینہ کے آئندہ 2 روز میں حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 15 وزرا لیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مریم اورنگ زیب کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور جنگلات کی وزارت ملنےکا امکان ہے جبکہ عظمیٰ بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب بنایا جائے گا۔
خواجہ عمران نذیر پرائمری ہیلتھ، بلال یاسین خوراک، مجتبیٰ شجاع ایکسائز، خالد ججا محکمہ انہار اور فیصل ایوب ہاؤسنگ اور اسپورٹس کے وزیر ہوں گے۔
سلمان نعیم اور رانا اسکندر حیات کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔
رانا ثناء اللہ کو مشیر قانون پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ انہیں وفاق میں لے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
علاوہ ازیں پرویز رشید کو معاون خصوصی جبکہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین کو بھی وزیر بنایا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.