You are currently viewing پنجاب میں نمونیا کی وبا بے قابو، مزید7 بچوں کا انتقال

پنجاب میں نمونیا کی وبا بے قابو، مزید7 بچوں کا انتقال

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں خشک اور شدید سردی کے دوران نمونیا کی وبا پر قابو نہ پایا جاسکا۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 7 بچے انتقال کرگئے ۔
رواں سال کے پہلے 26 دنوں کے دوران نمونیا سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 240 ہو گئی۔
محکمہ صحت نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیا کے 942 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
صرف لاہور میں 212 بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی، اس دوران لاہور میں ایک بچہ نمونیا سے جان کی بازی ہار گیا۔
رواں سال کے پہلے 26 دنوں میں پنجاب میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13 ہزار 661 ہو گئی ہے۔