You are currently viewing پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:11/11/2024 07:16
  • Reading time:1 mins read

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور شدید دھند کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی واقع ہو گئی۔
موٹروے ایم2 کو شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک، موٹروے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک اور موٹروے ایم 5 کو ملتان سے سکھر تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر ویز کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز اسموگ اور دھند کےدنوں میں زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں اور سفر ناگزیر ہو تو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.