لاہور(ڈیسک) پنجاب میں شدید دھند کے باعث ایم 4 موٹر وے ملتان سے خانیوال، ایم 5 ملتان سے روہڑی تک جب کہ سیالکوٹ موٹروے مکمل بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر بستی ملوک، بہاولپور اور لودھراں میں شدید دھند ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ 50 میٹر تک ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ روڈ یوزرز گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کر یں اوراگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں جب کہ کسی مشکل کی صورت میں یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔