You are currently viewing پنجاب میں جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

پنجاب میں جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے 6 جون سے صوبے میں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں بہتر ائیرکوالٹی انڈیکس کے لیے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق معیاری زندگی ہر فرد کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سےکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اس لیے فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
سینئر وزیر نے اجلاس میں طلبہ کو ماحولیاتی سفیر بنانے کے لیے تعلیمی اداروں میں انوائرمنٹ کلامیٹ چینج کونسل بنانے کی ہدایت بھی کی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 6 جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پرپلاسٹک بیگز پر پابندی لگا دی جائے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.