You are currently viewing پنجاب اسمبلی پرنسپل بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

پنجاب اسمبلی پرنسپل بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کی عدالت نے غیرقانونی بھرتی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور کی مقامی عدالت میں پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکریٹری بھرتی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر کی ضمانت منظور کرلی۔
دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے دلائل دیے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو کیس سے ڈسچارج کیا، پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے پرنسپل سیکریٹری کا نوٹیفکیشن ہوا۔
بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.