You are currently viewing پنجاب، کے پی کے میں دھند کے باعث 5 پروازیں منسوخ

پنجاب، کے پی کے میں دھند کے باعث 5 پروازیں منسوخ

کراچی (نیوز ڈیسک) دھند کے باعث صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید 5 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
کویت سے سیالکوٹ کی پی آئی اے پرواز کو اسلام آباد میں لینڈنگ کروایا گیا جبکہ لاہور، اسلام آباد، پشاور کراچی، شارجہ، باکو اور گوادر کی پروازیں خراب موسم کے باعث منسوخ کردی گئیں۔
لاہور سے کراچی، نینگ سے لاہور، اسلام آباد سے کراچی، اسلام آباد سے شارجہ اور کراچی، کراچی سے گوادر، کراچی سے باکو اور کوئٹہ کی پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔
یاد رہے کہ دھند کے باعث 12 روز میں ملک بھر کی 370 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.