پشاور (ڈیسک) ملک کے بیشتر شہروں کی طرح پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں اضافے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
صارفین نے کہا کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کے پریشر میں کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے گھروں میں چولہوں پر کھانا بنانا ممکن نہیں رہا۔
پشاور شہر، کینٹ اور یونیورسٹی روڈ کے رہائشی علاقوں میں ناشتے اور کھانوں کے اوقات میں لوگ ہوٹلوں سے تیار کھانا لانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
گیس کی قلت کے باعث حکومتی احکامات پر صوبہ خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشنز بھی ایک ماہ کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔
