You are currently viewing پشاور پولیس لائنز میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار کا ساتھی دہشت گرد گرفتار

پشاور پولیس لائنز میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار کا ساتھی دہشت گرد گرفتار

پشاور (ڈیسک) سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے پشاور پولیس لائنز میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور یہ حملہ کالعدم ٹی ٹی پی الاحرار گروپ نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز حملے کے ماسٹر مائنڈ اور ہینڈلرکو ٹریس کرلیا ہے جبکہ خودکش حملہ کرنے والے کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
شوکت عباس نے بتایا کہ امتیاز خان کو سی ٹی ڈی نے گرفتارکیا ہے، امتیاز خان اور خودکش حملہ آور نے افغانستان کے ایک ہی مرکز میں تربیت لی۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کا نام غفارعرف سلمان ہے، ماسٹر مائنڈ غفار واقعے کے دن خودکش حملہ آور سے رابطے میں تھا ۔
خود کش حملہ آور کا تنظیمی نام قاری ہے، اس کے سہولت کار کانام بھی جانتے ہیں تاہم بتا نہیں سکتے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7