You are currently viewing پشاور پولیس لائنز خودکش بم حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 100 ہوگئی

پشاور پولیس لائنز خودکش بم حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 100 ہوگئی

پشاور (ڈیسک) پشاور پولیس لائنز خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 100 جبکہ زخمیوں کی تعداد 221 تک جا پہنچی۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کےلیے آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے میں بھی سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

ریسکیو 1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اختر کا کہنا ہےکہ حتمی طورپر نہیں کہا جاسکتاکہ آپریشن کب تک مکمل ہوسکےگا، سلیبس کو ہائیڈرولک کٹر کی مدد سے احتیاط سے کاٹا جارہا ہے تاکہ اگر کوئی اندر پھنسا ہوا ہے تو اس کی جان بچائی جاسکے جبکہ سنسرڈیوائسز لگا کر زندہ افراد کو چیک کیا جارہاہے۔

یاد رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش بم حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7