You are currently viewing پشاور میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ سے 2 سرکاری ملازمین متاثر

پشاور میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ سے 2 سرکاری ملازمین متاثر

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے 2 ملازمین کورونا وائرس کا نئے ویریئنٹ جے این ون سے متاثر ہوگئے۔
ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین جے این ون وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ڈی جی ہیلتھ سروسز نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے فوری اقدامات کرنےکی ہدایت کی ہے۔
مراسلے کے مطابق رواں برس صوبے میں کورونا سے متاثرہ 9 مریض سامنے آچکے ہیں۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہےکہ جے این ون ویریئنٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے جے این ون ویریئنٹ سے شرح اموات کم ہے، وائرس سے متعلق پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.