پشاور(اسٹٓاف رپورٹر) پشاور میں موٹرسائیکل سواروں نے لیڈی ڈاکٹرکو اسکے سسر سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر زینب سسر کے ساتھ بچی کو اسکول چھوڑنے جارہی تھیں کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بہو اور سسر موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے عینی شاہدین سے معلومات بھی جمع کرلی گئی ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر کے موبائل فون ڈیٹا سے اورسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔