پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور میراتھون کی اختتامی تقریب شدید بدنظمی کا شکار ہوگئی، نوجوان اسٹیج پر چڑھ گئے جبکہ کھلاڑیوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پشاور میراتھون کی اختتامی تقریب کے دوران کھلاڑیوں نے میراتھون انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
کھلاڑیوں نے میراتھون انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ریس شروع ہونے کے بعد دوڑ میں لوگوں کو شامل کیا گیا۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ میراتھون فراڈ تھی من پسند لوگوں کو آگے بھیجا گیا، ٹوکن کا کھیل کھیلا گیا۔
کھلاڑیوں کے الزامات سامنے آنے کے بعد مشیر وزیر اعلیٰ برائے کھیل فخرجہان نے بے نظمی کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔
یاد رہے کہ پشاور میراتھون ریس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کیا تھا،ریس میں 3 ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔