You are currently viewing دھواں دار بیٹنگ کے بعد شاندار بولنگ ،پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کو الیفائی کرلیا

دھواں دار بیٹنگ کے بعد شاندار بولنگ ،پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کو الیفائی کرلیا

لاہور (ڈیسک ) : پی ایس ایل تھری کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کو الیفائی کرلیا۔

پشاور زلمی کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے اننگز آغاز جون ڈینلی اور مختیار احمد نے کیا ۔  13 رنز کے مجموعی اسکور پر کراچی کنگز کی پہلی وکٹ گری جب مختیار احمد 1 رنز بنا کر سمین گل کی گیند پر ڈیرین سیمی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعدبابر اعظم   بیٹنگ کے لیےآئے اور ڈینلی کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا دونوں بلے بازوں  نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور دونوں کے درمیان 100 سے زائد رنز کی شراکت داری قائم ہوئی بابر اعظم 63 رنز بنا کر  حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔جبکہ جون ڈینلی  79 رنز اور کالن انگرام 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔کراچی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنا سکی ۔

قبل ازیں پی ایس ایل تھری کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز کے کپتان محمد عامر نے ٹا س جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور اندرے  فلینچر نے کیا ۔دونوں بلے بازوں نے جارحانہ طور پر اننگز کا آغاز کیا  اور کامران اکمل نے 17 گیندوں پر  پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری کا  اعزاز اپنے نام کرلیا ۔اس سے قبل یہ ریکارڈ اسلامآباد یونائیٹیڈ کے لیوک رونکی کے پاس تھا ۔ کامران اکمل اور اندرے فلینچر  کے درمیان 100 رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی ۔ 107 کے مجموعی اسکور پر پشاور زلمی کی پہلی وکٹ گری جب اندرے فلینچر 34 رنز بنا کر بوپارا کی گیند پر ڈینلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔جبکہ اسی اوور میں کامران اکمل بھی 27 گیندوں پر 77 رنز بناکر روی بوپارا کا شکار بنے ۔ پشاور زلمی کے محمد حفیظ اور لیام ڈاسن 13 ،13 رنز جبکہ کپتان ڈیرن سیمی 12گیندوں پر 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔پشاور زلمی نے مقررہ 16 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے ۔