پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے متھرا میں واٹر چینل سے 7 راکٹ اور 10 مارٹر گولے برآمد ہوگئے۔
پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا۔
پولیس کے مطابق متھرا میں واٹرچینل سے برآمد ہونےو الے 7 راکٹ اور 10 ماٹر گولے دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کے لیے چھپائے گئے تھے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔